جمعہ، 14 دسمبر، 2018

iPhone battery explodes in mans mouth By Rehman Mahmood Khan

0 comments
الیکٹرانک مصنوعات کی خریداری سے قبل آپ انہیں چیک کرنا چاہتے ہیں تو یہ اچھی بات ہے لیکن احتیاط کیجئے کہیں ایسا نہ ہو کہ چیکنگ کرتے کرتے بڑا نقصان کروا بیٹھیں۔ چین میں ایک ایسا ہی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شاپنگ سٹور میں آئی فون خریدنے والا صارف تصدیق کرنا چاہتا تھا
کہ اس کی بیٹری اصلی ہے یا نہیں۔ دی مرر کے مطابق یہ شخص سیکنڈ ہینڈ آئی فون خرید رہا تھا لہذا اس نے بیٹری کو چیک کرنا ضروری سمجھا لیکن چیکنگ کے لئے طریقہ بہت خطرناک تھا۔ اس نے بیٹری کو منہ میں رکھ کر دانتوں سے زور کے ساتھ دبایا، اور اگلے ہی لمحے بیٹری پھٹ گئی اور اس شخص کا چہرہ آگ کے بڑے مرغولے میں چھپ گیا۔
اس واقعے نے آس پاس موجود خریداروں کو بھی ہلا کر رکھ دیا اور ہر کوئی اس شخص کی جانب متوجہ ہوگیا۔ یہ واضح نہیں کہ اس شخص کی حالت اب کیسی ہے، اور نا ہی اس نے تاحال یہ بتایا ہے کہ اس کے خیال میں بیٹری اصلی تھی یا نقلی۔
ویڈیو دیکھیں:

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *