موضوعات
آمدو رفت
بلاگر حلقہ احباب
کچھ میرے بارے میں
- Rehman Mahmood Khan
- Lahore, Pakistan, Pakistan
- 0322-4282542 (Columnist/Feature Writer/Poet/Designer) Websites: http://www.zeeshannews.com/columns/rehman/columnist-list.htm http://www.newsurdu.net/article/category/abdul-rahman-khan/ http://www.hamariweb.com/articles/userarticles.aspx?id=5441 http://alqamar.info/alqamarnews/authors/?authorID=123 http://alqamar.info/2011/?author=48
Rehman Khan. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Catch Line
تعلیم ، ٹیکنالوجی کی باتیں
فیورٹ پوسٹ
تلاش
موضوعات
Find Us On Facebook
لیبلز
Pages
مشہور تحاریر
-
تین برائیاں،تین اچھائیاں تحریروتحقیق: رحمان محمود خان انسان اپنی تخلیق سے لے کر اب تک برائی اور بھلائی یا اچھائیوں کے درمیان جکڑا ہ...
-
3R ناخواندگی اور تحریر: رحمان محمود خان دنیا نت نئے چیلنج سے دوچار ہے اور پاکستان کے بھی حالات ایسے ہیں کہ مضبوط اور باوقار ملک کے لیے اچھ...
-
https://mail-attachment.googleusercontent.com/attachment?ui=2&ik=8b890a2bcc&view=att&th=134efe71854fb786&attid=0.1&di...
-
دنیاکےمحنت کشوں ۔۔۔۔ جیتنےکےلیےساراجہاں پڑاہے تحریر: رحمان محمود خان "دنیا کے محنت کشوں! متحد ہو جاؤ کھونے کے لیے تمہارے پاس تمہا...
-
بدلتی ہوئی دنیا اور ہمارا نوجوان اشاعت:ماہنامہ ندائے ملت (5فروری2009 ع ) Email: peghaamnews@gmail.com
Social لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Social لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
جمعرات، 12 نومبر، 2015
ہفتہ، 28 جنوری، 2012
کارڈیالوجی،حکومت اور عوام
اتوار، 31 جولائی، 2011
تھانہ کلچر اور پولیس گردی
تھانہ کلچر اور ۔۔۔کالم
تھانہ کلچر اور پولیس گردی
تحریر: رحمان محمودخان
کیاتھانہ کلچر کبھی ختم ہوگا؟
یہ ایک ایسا چبھتا سوال ہے جس کا جواب دلائل کی لمبی فہرست کے ساتھ روزانہ ملک کے اخبارات و جرائدکی زینت بنتا ہے،پاکستان کا کوئی ایسا روزنامہ یا ٹی وی چینل نہیں‘جہاںکالم نگاروں،رپورٹر حضرات اور اینکر پرسن نے تھانہ کلچر اور پولیس گردی پربحث مباحثہ اور تجاویزنہ دی ہوں۔اِن پروگراموں میں مدعو کیے گئے مہمان تھانہ کلچر اور پولیس گردی کو جَڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے اقدامات اور دعووں سے پروگرام کے (40منٹ)دورانیہ کو گلو خلاصی کراتے ہیں اور اِس بات پر ہی خوش ہو جاتے ہیں کہ انھوں نے کامیاب انٹرویو دے کر اینکرپرسن(میزبان) کو سَر کرلیا،لیکن آج تک تھانہ کلچر بَدل سکا اور نہ ہی پولیس کا نارواسلوک(پولیس گردی)۔
اَب تویہ تھانہ کلچر اور پولیس گردی ملکی سطح پرثقافتی ورثہ اور پہچان بن چکی ہے،جس میں غنڈہ گردی،قبضہ مافیااور دیگر جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی یا بلاواسطہ پشت پناہی کرنا، حق دار کو ناحق گالیاں اور نازیبا الفاظ کا استعمال شامل ہے۔راقم اِن محافظوں کے منہ سے یہ خرافات اور بے ہودہ زبان کا استعمال وغیرہ زمانہ طالبِ علمی سے سماعت کرتا رہاہے،لیکن چند روز قبل ایک ایساہی واقعہ راقم اور اہلِ خانہ کے ساتھ پیش آیا،”جَب خود پہ بیتتی ہے تو اندازہ ہوتا ہے کہ کیا بھاؤہے!“۔کچھ ایساہی ہوا۔۔۔کیوں کہ مَیں مختلف اخبارات ،نیوز ویب سائیٹس پر کالم اور فیچر لکھتا ہوں،اس لیے قارئین کو صِرف یہ بتانا مقصود ہے کہ تھانہ کلچر اور پولیس گردی ختم کرتے کرتے یہ حکومت بھی مدّت پوری کر چلی،جج حضرات فیصلے سناتے سناتے ریٹائرڈ ہو جاتے ہیں،مدعی اور حق دار افراد اپنامسئلہ،مدعا لے کر کورٹ کچہریوں میں پٹیشن وغیرہ دائر کرتے کرتے زندگی کی60ویں سالگرہ مناتے ہیں،اور ہم جیسے لوگ جہادباالقلم سے اِن چیرہ دستیوں کو درست کرنے کی کوشش میں وقت صَرف کرتے ہیں،جب کہ پولیس(جو لائن آرڈر کی درستگی کی بجائے ایک مافیاکا روپ دھار چکی ہے)اپنی دہاڑی بنانے کے عمل میں دِن رات کوشاں رہتی ہے۔قانون کا یہ بے لگام اِرتقائی سفررواں دواں رہتا ہے اور دوسری طرف غنڈہ عناصر،قبضہ مافیاحضرات ساز باز کرتے ہوئے اپنی دنیا سنوارنے اور بے گناہوں کی دنیا اُجاڑنے میں مصروف رہتے ہیں۔
اِن قبضہ مافیاعناصر کے ایسا کرنے میں اِن کی معاونت کون کرتا ہے؟یہ بتانا اس لیے ضروری نہیں کیوں کہ یہ حقیقت آپ بھی اچھی طرح سمجھتے اور جانتے ہیں،لیکن اِن معاونین کے علاوہ قصور کہیں پہ ہمارا(عوام کا) بھی ہے،کیوںکہ ہم خاموش تماشائی بنے اس لیے چُپ سادھے رہتے ہیں کہ یہ ”صِرف اُس کے ساتھ ہی تو ہو رہا ہے“۔یہ خاموشی بھی تو اِن تخریبی عناصر کو حوصلہ دیتی ہے۔مَیں یہ واقعہ قارئین اور اربابِ اختیارکے عِلم میں اِس لیے بھی لاناچاہتا ہوں کہ اِن کے افسرانِ بالا کو اندازہ ہوجائے کہ اِن کی ”چَھتر چھائیہ“میں تھانے دار حضرات کیسے بے گناہوں اور مدعیوں کو زدوکوب کرتے ہیں اور کم اَز کم آئیندہ کے لیے ہی پولیس اور قبضہ مافیا عناصر کوبھی تنبیہ ہو جائے :۔
راقم کے گھر سے ملحقہ پلاٹ پر کچھ قبضہ مافیا(بظاہر شریف)افرادقابض ہونے کے خواہاں ہیں،عدالتِ عالیہ(دیوانی) میں اِس کیس کی شنوائی عرصہ تین سال سے ہو رہی ہے۔عدالتی کاروائی سے ہم لوگ مطمئن تھے،راقم کے اہلِ خانہ نے عدالتِ عالیہ کومکمل ثبوت Stayاورمتعلقہ کاغذات فراہم کیے،جس کے باعث عدالتی کاروائی کے دوران مخالفین کا
خارج ہو گیا،اوراُن پر توہینِ عدالت کی شِک بھی لگ گئی لیکن مخالفین قانونی پیچیدگیوںسے بچتے بچاتے بارہا پولیس کو فریق کی حیثیت سے شامل کرنے کی تگ ودو میں لگے رہے۔ چند ماہ قبل عدالت نے اِس معاملے کے حَل کے لیے کمیشن بھیجا۔جس نے دونوں فریقین کے دلائل اور موقع کا معائنہ کرکے حقائق پر مبنی رپورٹ عدالت میں پیش کی،جس سے عدالت کو اِس معاملے میں مزید کنفرمیشن ہوگئی۔مگر جب مخالفین کواِس تمام کاروائی سے مستقبل قریب میں اُن کے خلاف ایکشن ہوتا دکھائی دیا تو اِن قبضہ مافیاعناصر نے عدالت کا وقت ضایع کرنے اور دوسرے اوچھے ہتھکنڈے اختیارکیے۔یہ حضرات عدالت کی دی گئی تواریخ پرحاضر نہ ہوتے۔جس سے کیس نے مزید طول پکڑا۔دوسرا طریقہ جو اِن قبضہ مافیا اور ڈرگ مافیا نے اختیار کیا وہ راقم اور اہلِ خانہ پرغلط اور بے بنیاد الزامات لگا کر پولیس کے ذریعےہراساں کرنا شروع کردیا،تاکہ اِس کیس کا فیصلہ عدالت سے باہر پولیس کے روایتی” مُک مُکاؤکے ذریعے ممکن ہوسکے،اِس سلسلے میں مخالفین نے اپنے گھر کی دیوار مرمّت کرنے کے بہانے راقم کے پلاٹ کو عارضی طور پر لینے کے لیے ہمارے خلاف ایک جھوٹی اور بے بنیادالزمات پر مبنی درخواست پولیس کو دی۔جَب اِس سے بھی چارہ کارگر نہ ہوا تو اِن حضرات نے پولیس اسٹیشن میں ڈرانے دھمکانے کا انداز اختیار کیااور راقم سے بھی نازیبااوربَداخلاق زبان کااستعمال کیا۔اِس موقع پر راقم کے والدگرامی (جو دِل کے مریض ہیں)نے حق بجانب ہونے کے باعث پولیس کو تنبیہ کی کہ عدالت میں زیرِسماعت کیس کو پولیس سٹیشن میں حَل نہیں کیا جاسکتا،اِس تلخ کلامی کے بعدپولیس کے”محترم سَب انسپکٹر“نے اُن قبضہ اورڈرگ مافیاافرادکے روبرومیرے والد گرامی اور مجھ کوحوالات کی ہوا کھانے کی دعوت دی،یہ سَب کچھ میری موجودگی میں وقوع پزیر ہوا،جس پر میری مداخلت کرنے اورگالیاں سننے کی سَکت جواب دے گئی،اِس تمام واقعے میں مخالفین کی ٹولی نازیبا اور بے ہودہ گالیوں کا استعمال نہایت نپے تلے انداز سے کرنے میں پولیس کی برابر کی شریک رہی۔اسی اثناءمیں میرے والد گرامی کو اینجائنا کی دَرد ہونے لگی،بالآخر معاملہ عارضی طور پر دَب گیااور ایک بار پھر اُن عناصر کو دندناتے پھرنے کا استحقاق حاصل ہوگیا۔
اِس تمام واقعے نے پولیس کے چند افراد کی غنڈہ اور قبضہ مافیا عناصر کو پشت پناہی کرنے کی کئی گرہیں کھول دیں،ایک طرف پولیس کہتی ہے کہ عدالت میں زیرِ سماعت کیس کے کسی بھی معاملے میں پولیس بولنے سے قاصر ہے‘جب تک عدالت حکم نہ دے۔جب کہ دوسری طرف پولیس اِن عناصر کے ساتھ ایک فریق کی حیثیت اختیار کرکے ایک طرح سے عدالت کامذاق اُڑانے کی مرتکب ہو تی ہے۔
اِس واقعے کے بعد راقم کو عِلم ہوا کہ شریف اور حق دار انسان پولیس سٹیشن جانے سے کیوں کتراتا ہے، کیوں کہ اُسے علم ہوتا ہے کہ جتنا سرمایہ یا جائداد اُس کے پاس موجودہے کہیں اُس سے بھی ہاتھ دھونے پڑ جائیں۔
٭ قارئین اور اربابِ اختیار کو اِس تمام واقعے سے آگاہ کرنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ جب ایک کیس عدالت میں فیصلے کے قریب ہے تو عدالت سے باہر زدو کوب یاہراساں کرکے معاملات حَل کرنے کا کیا جواز ہے؟
٭ پولیس کی کارکردگی کوبڑھانااور رشوت ستانی کو ختم کرنے کے لیے وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پولیس کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ اِس لیے کیاتھا کہ یہ حق دارسے اُس کا حق چھینے اور غنڈوں ،قبضہ مافیوںکو حوصلہ دیں!!!
راقم کی چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ،چیف جسٹس آف ہائی کورٹ،وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور پولیس کے کسی ایمان دار اور فرض شناس افسر سے اپیل ہے کہ خدارا اِس معاملے میں راقم اور اہلِ خانہ کی مدد نہ سہی تو کم از کم عدالتی معاملات میں مداخلت سے پولیس اوراُن قبضہ مافیا کو روکا جائے اور تحفظ فراہم کیا جائے۔۔
تحریر: رحمان محمود خان
Feedback:peghaamnews@gmail.comhttp://peghaam.blogspot.com/
http://article.urduhome.net/2011/08/01/rehman/
http://www.urdusky.com
http://hamariweb.com/articles/article.aspx?id=15095
http://zeeshannews.com/columns/rehman/8.htm
In India: http://www.khwajaekramonline.com/blog/?p=1834
....٭٭٭....
پیر، 9 فروری، 2009
BADALTI HOWI DUNYA AUR HAMARA NU JAWAN
![]() |
بدلتی ہوئی دنیا اور ہمارا نوجوان
اشاعت:ماہنامہ ندائے ملت (5فروری2009ع)
|
منگل، 25 مارچ، 2008
میرےداداکی چِتاکوکس نےآگ لگائی؟۔۔۔ کالم
میرےداداکی چِتاکوکس نےآگ لگائی؟
تحریر : رحمان محمودخان
عظیم سکالر سقراط کا قول ہے،
"فنونِ لطیفہ کے ہر اس شخص کو ختم کردو جو فن اور اسکی گہرائی کو سمجھنے کی بجائے اسکا غلط رنگ میں پرچار کرکے عکاسی کرتا ہے ۔"
فن ‘فنونِ لطیفہ کا ایسا رکن ہے جس میں حالات و واقعات اور موقع کی مناسبت سے رنگ و آہنگ کی عکاسی ہو۔لیکن ہمارے ہاں دستور نرالاہے‘ہم اس فن کے دلدادہ بنتے چلے جارہے ہیں جس کے سَر اور پیر سے خود فن کے قابض دیوتا نابَلداور ناآشنا ہیں۔ہم نے فن کی ایک الگ تعریف بنالی ہے۔فنونِ لطیفہ سے وابستہ عصرِحاضر کے لوگ ‘ ثقافت اور تہذیب کی فن سے وابستگی کو فراموش کر چکے ہیں۔ہمارے ماضی اور حال کے چند فنکار گھروں میں بیٹھ کر نام نہاد"فن کاروں" کو دیکھنے پر مجبورہوچکے ہیں۔بے شک فن میں زیبائش کا عمل دخل ضرور ہوتا ہے لیکن اس میں وقت اور ماحول کی ثقافت و تہذیب اور اقدار بھی لازم و ملزوم ہے جو تقریباً برِّصغیر پاک و ہند میں ناپید ہو چکی ہے۔
ہم نے اپنے بڑوں سے سنا ہے کہ مشہوربھارتی سیاستدان اندرا گاندھی نے 1970ع کی دہائی میں بھارتی میڈیا کو یہ تنبیہہ کی،اگرمسلمانوں خصوصاً پاکستانیوں کو نیچا کرنا ہے تو اِن کی ثقافت میں بھارتی ثقافت کی آمیزش کردو اس طرح پاکستانی اپنی ثقافت میں تمیز برقرار نہ رکھ سکیں گے ‘اِن کو ثقافت کی مار دو،اور واقعی بھارتی چینلز نے ثقافتی یلغار کی اور آج ہماری مَسّخ شدہ ثقافت ان کی ہی ثقافت کی اصل شکل ہے۔
مشہوربھارتی سٹارسیریز کے چینلزکی بھرمار اور ان پر دکھائے جانے والے سیریلز ایسی کہانیاں بنا رہے ہیں جن کی مثال نہ اُن کی ثقافت میں ہے اور نہ پاکستانی ثقافت میں،لیکن ہماری نوجوان نسل اور (پچھلی) نوجوان نسل ان ڈراموں کو بہت ہی شوق اور تجسس کے ساتھ دیکھتے ہیں۔ان ڈراموں میں دکھائے جانے والا لباس ،بول چال اور بڑوں کے ساتھ روّیہ مغربی ثقافت کی تو عکّاسی کرتا ہے لیکن مشرقی روایات کی رُو گردانی کرتا ہے‘جیسے کہ ایک لڑکی نے بلاؤز اور نیکر پہنی ہوئی ہے اور وہ شاپنگ مال میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ شاپنگ کر رہی ہے اور پھر کچھ دیر بعد وہ آئس کریم پارلر میں دعوت اڑا رہی ہے ۔ اگر اِس عمل کا ہم اپنے معاشرے میں تصّور کریں تو یہ ناممکن ہے‘اِس طرح کے لباس کو تو ہندو معاشرے میں بھی ’پاپ‘ سمجھا جاتا ہے۔ہندی چینلز نے اپنی لیڈر اِندرا گاندھی کے قول کو تو سچ کر دکھایا لیکن ان کی اپنی ثقافت اس مقابلے کی وجہ سے”ڈانواڈول“ ہو گئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہماری ثقافت کے علمبردار بھی نجی طائفوں میں دوسرے ممالک میں جا کراسی ننگ پن اور چست پہن کا مظاہرہ کرواتے ہیں۔
کچھ عرصے سے پاکستانی نجی چینلز بھی بھارتی ڈرامہ سیریلز کی کاپی کرتے نظر آتے ہیں جس میں کھلم کھلا عشق ومحبت کا اظہار،کالج میں لڑکے لڑکیوں کے بد مزاح سین، بڑوں کے فرمان کی حکم عدولی اور وغیرہ وغیرہ۔ ڈراموں میں کچھ اِس انداز سے کالج کے مخلوط ماحول کی عکاسی کی جاتی ہے کہ جس کو بزرگ افراد اپنی بیٹیوں کےلیےبُرا اور معیوب سمجھتے ہوئے اُن کی کالج سے کنارا کشی کروادیتے ہیں۔جس کا اثر معاشرے میں رویوں کی خرابی کی صورت میں سامنے آتا ہے۔
ہندی چینلز تو اپنے مقصد میں کامیاب ہو چکے ہیں لیکن اب ناجانے پاکستانی سرکاری اور نجی چینلز کے کیا مقاصد ہیں؟درپردہ یہ چینلز بھی ان ہی کے لائحہ عمل کو آگے بڑھارہے ہیں۔ہمارے ڈراموںمیں اس "ننگ پن اور ساس، بہواور نند کی چالوں "کی ایسی روایت پڑ چکی ہے کہ جس کے بغیر کہانی ادھوری تصّور کی جاتی ہے۔اس بات کو زیادہ عرصہ نہیں ہوا ' آٹھ سال پہلے تک بھی پاکستانی ڈراموں میں پاکستانی ثقافت ، ماحول ، سکرپٹ ، لوکیشن ، عکاسی ، کہانی ، بول چال،اَدب،مکالمے ، کردار نگاری اورزیبائش کا رَنگ چھلکتا تھا۔اسی وجہ سے وہ ڈرامے وقت کی زینت بنے اور عوام کے ذہنوں پر نقش ہوئے جب کہ آج ہمارے ڈراموں کا نہ وہ معیار رہا ہے اور نہ سکرپٹ پر محنت ماضی کی طرح ہے۔اس کام کی تعریف اکثر لوگ یہ کہہ کر کرتے ہیں کہ
ماضی میں کہانی کی ڈیمانڈ ویسی تھی جب کہ آج دنیا گلوبل ویلیج کی شکل اختیار کر گئی ہے‘ ترقی ہو رہی ہے اس لیے اب کہانی بھی ایسی ہی بنے گی'لیکن اس دلیل پر اختلاف ہے کہ دنیا کے گلوبل ویلیج کے بننے سے ‘ کیا ہماری ثقافت اور ہمارے مسائل ختم ہو گئے یا بدل گئے ہیں؟میرے خیال سے ایسا نہیں ہے بَل کہ ان میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
آج اگر ایک باپ اپنی جواں سالہ بیٹیوں کو اِس بے ہودہ عکاسی کو دیکھنے سے روکتا ہے تو وہ باپ دقیانوسی خیالات کا مالک ہے،ہاںوہ باپ ماڈرن خیالات کا مالک اس وقت ہوسکتا ہے جب وہ اس ترقی کے لبادے میں ننگ پن کی ثقافت کی عکاسی کو بمع اہل و عیال قہقے مارکر اور سر ہلا ہلا کر دیکھے! لیکن جب اسی باپ کا بچہ یہ سوال پوچھے کہ
”بابا!میرے دادا کی چِتّا کو کس نے آگ لگائی“
تو جواب آپ خود بیان کریں!
Feedback:peghaamnews@gmail.com
٭٭**٭٭



