
شہشنشاہِ غزل مہدی حسن ہم میں نہ رہے۔۔!!
سُر جس کے سامنے سَرنگوں کھڑے رہتے تھے،آخر وہ سُروں کو یتیم کرکے
چلا گیا
تحریر و ترتیب: رحمان محمود خان
فن ِثقافت کاروشن ستارہ
اورشہنشاہِ غزل استاد مہدی حسن بھی دارِفانی سے کوچ کر گئے۔مہدی حسن پچھلے12 سالوں
سے پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے۔وہ بارہ برس سے سینے، پھیپھڑوں اور مثانے کے
مختلف اَمراض میں مبتلا چلے آ رہے تھے۔مہدی حسن کوسانس لینے میں تکلیف کا سامنا
تھاجب کہ دیگر شکایات بھی تھیں۔اطلاعات کے مطابق کچھ عرصے قبل اُن کاسوڈیم لیول
بھی بڑھ گیا تھا...